ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سعودی عرب میں 27 مارچ کو کیا ہوگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

اب ہر سال 27 مارچ کا دن سعودی عرب میں گرین انیشیٹو ڈے کے طور پر منایا جائے گا سعودی کابینہ نے اس دن کو گرین انیشیٹو ڈے قرار دینے کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ میں شال سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں ہوا جس میں کابینہ اراکین نے 27 مارچ کو سعودی گرین انیشیٹو ڈے قراد دینے کی منظوری دی جب کہ اجلاس میں غزہ پٹی اور گرد و نواح کی صورتحال کے علاوہ مختلف امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے بتایا کہ اجلاس میں ولی عہد مملکت کو جمہوریہ ازبکستان کے صدر کی جانب سے موصول ہونے مکتوب علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے غزہ پٹی کی صورتحال کے حوالے سے موصول ہونے والے ٹیلی فون پر بحث کی گئی۔

- Advertisement -

 اجلاس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے ’اسلام دشمنی کے خلاف تدابیر اختیار کرنے اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کےلیے خصوصی ایلچی کے تقرر کو بھی سراہا گیا جب کہ مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام کانفرنس کے انعقاد کو سعودی کابینہ میں خصوصی طورپر سراہا گیا جو ملت کے اتحاد کے لیے غیرمعمولی اہمیت کی حامل تھی۔

 اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے جن میں وزیر ثقافت کو ترکیہ کے ہم منصب سے دوطرفہ تعاون اور اس حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے، وزیرسیاحت یا ان کی جانب سے مقرر کیے جانے والے شخص کو کوریا کے ساتھ تعاون کرنے کے اختیارات تفویض کیے گئے جب کہ کابینہ نے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو انڈونیشیا کے ساتھ  تعاون کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس نے تیل کے ما سوا آمدنی کی دیگر ذرائع میں ہونے والے مقامی پیداوار میں مجموعی طور پر 50 فیصد  اضافے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اسے مملکت کے وژن 2030 کا اہم ہدف قرار دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں