پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سعودی عرب کا قومی دن: السعودیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: السعودیہ نے سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے اپنے ایک طیارے کو ری پینٹ کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز(السعودیہ) نے مملکت کے 91 ویں قومی دن کی مناسبت سے اپنے ایک جہاز کو ری پینٹ کیا ہے تاکہ وہ السعودیہ کے پرانے طیاروں کے جیسا نظر آسکے۔

ایئرلائن نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ ‘اپنے ماضی کے ساتھ ہم نے فضاوں پر ایک شان قائم کی ہے۔

السعودیہ نے اپنے ایک طیارے کو 1980 اور 1990 کی دہائی کے جہازوں کی طرح نظر آنے کے لیے مکمل طور پر دوبارہ پینٹ کیا جس میں ایک سبز دھاری تھی جو 1981 سے 1996 تک کمپنی کا لوگو تھا۔

دریں اثنا کمپنی کے آپریشن کی مدت کی مناسبت سے طیارے پر 75 نمبر بھی رکھا گیا تھا جو 1946 میں شروع ہوا تھا۔

اس کے علاوہ شاہ عبدالعزیز ،شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر کو ایک اور طیارے کے عمودی سٹیبلائزر میں شامل کیا گیا۔

ادھر سعودی وزارت دفاع نے بھی یوم وطن کی مناسبت سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سعودی پرچم سے مزین جنگی جہازوں کی تصویریں شایع کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں