تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب سے اچھی خبر!

ریاض: سعودی عرب میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح بڑھ گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز سے زائد لوگ صحت یاب ہورہے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران 1084 افراد وبا کا شکار ہوئے جبکہ 1285 مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔

سعودی محکمہ صحت نے ملک میں کورونا سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے جن میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز رپورٹ ہونے کی یومیہ شرح کم جبکہ صحت یابی کی شرح بڑھ گئی۔

Saudi Arabia's new COVID-19 cases dip as recoveries surge

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گوبیس گھنٹوں کے دوران سعودی عرب میں 12 کورونا مریضوں کی اموات ہوئیں۔ نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مملکت میں وبائی کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 814 ہوگئی ہے۔

سعودی عرب میں اب تک 8249 کورونا سے جاں بحق ہوئے، یہاں مجموعی طور پر 5 لاکھ 7 ہزار 374 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ممکت میں فعال کیسز کی تعداد 11191 ہے جن میں سے 1403 کی حالت تشویش ناک ہے۔

نئے کیسز سعودی دارالحکومت سے سب سے زیادہ سامنے آئے جن کی تعداد 235 ہے۔ مکہ میں 217 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ مشرقی ریجن اور قصیم شہر سے بالترتیب 154، 107 کیسز ریکارڈ پر آئے۔

Comments

- Advertisement -