اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

سعودی آرامکو کے منافع میں ریکارڈ اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی تیل کمپنی ٓآرامکو کے منافع میں 82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق 2022 کی پہلی سہ ماہی میں دنیا کی سب سے زیادہ منافع بخش تیل کمپنی کا منافع 148 ارب ریال تک پہنچ گیا ہے جس کے بعد آرامکو کی آمدن تقریباً دگنی ہو کر467 ارب ریال ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آرامکو کا یہ منافع 2021 کی پہلی سہ ماہی میں 81 ارب ریال سے زیادہ ہے، گذشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی میں آرامکو کا منافع 121 ارب ریال ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آرامکو کے چیف ایگزیکٹو افسرکا کہنا ہے کہ منافع میں اضافہ کی بڑی وجہ خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمت اور فروخت کے حجم میں واضح بہتری ہے

خیال رہے کہ ٓآرامکو کا دنیا کی سب سےبڑی منافع بخش امریکی کمپنی ایپل ٹیکنالوجی کے ساتھ مقابلہ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں