ریاض: سعودی عرب نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) اور مٹی کے تیل کی قیمتوں پر ہر سال نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی گزٹ کے مطابق پیٹرولیم کمپنی آرامکو نے اعلان کیا ہے کہ مائع پیٹرولیم گیس (گیس سلنڈر) اور مٹی کے تیل کی مقامی قیمتیں سالانہ بنیادوں پر متعین کی جائے گی۔
آرامکو نے اپنے بیان میں کہا کہ مائع پیٹرولیم گیس اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق 11 جون 2022 سے ہوگیا ہے اور مقامی سطح پر توانائی کی قیمتوں کا تعین سعودی حکومت کے متعین کردہ طریقہ کار کے مطابق سالانہ بنیادوں پر کیا جائے گا۔
- Advertisement -
سعودی آرامکو نے مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 0.81 ریال اور فی کلو ایل پی جی 0.90 ریال مقرر کی ہے۔