تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کرفیو کی خلاف ورزی اور ویڈیو بنانا سعودی شہریوں‌کو مہنگا پڑگیا

ریاض : سعودی سیکیورٹی اداروں نے حکومتی احکامات کی نافرمانی اور کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب بھی مہلک ترین عالمی وبا کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، جس کا مزید پھیلاؤ روکنے کےلیے سعودی حکام کی جانب سے ملک بھر میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے تاکہ شہری اپنے گھروں میں ہی رہیں۔

دو سعودی شہری اور ایک غیر ملکی کرفیو کے دوران گھر سے نکلے اور اپنی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی تاکہ یہ تاثر دے سکیں کہ وہ آزاد گھوم رہے ہیں اور کوئی انہیں روکنے والا نہیں ہے، جس کے بعد ان کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار افراد نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ ہمیں کسی کی پروا نہیں ہم باہر گھوم رہے ہیں اور کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر نظر رکھنے کے دعوے جھوٹے تھے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل طلال الشلہوب نے بتایا کہ پولیس ایسے کسی بھی فرد کو نہیں چھوڑے گی جو شاہی فرمان کی خلاف ورزی کرے گا، ایسے افراد کے خلاف انفارمیشن کرائمز کے انسداد کے قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -