پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

سعودی آرٹسٹ کی کمال مہارت، ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا؟ تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کے آرٹسٹ صالح العقاری نے اپنی بے مثال صلاحیتوں کا مظاہر کرکے عربی رسم الخط سے شاہ سلمان کا سب سے بڑا پورٹریٹ بنایا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی تصویر سے مزین سب سے بڑے اس پورٹریٹ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عربی رسم الخط سے تیار کردہ فن پارہ 30 میٹر اونچا اور 20 میٹر چوڑا ہے، اسے مکمل کرنے میں ڈیڑھ برس کا عرصہ لگا۔

اس پورٹریٹ میں سعودی فرمانروا کی تصویری عکس سمیت مملکت کے تمام شہروں اور قریوں کے نام خوبصورت عربی رسم الخط کے ذریعے موجود ہیں، یہ فن پارہ ریاض کے الروسان پارک میں لگایا گیا ہے۔

پورٹریٹ میں ستر سے زیادہ سعودی شہروں، کمشنریوں اور قریوں کے نام بھی شامل ہیں جن کی مجموعی تعداد 2030 بنتی ہے، شاہ سلمان کا نام فن پارے میں بار بار دہرایا گیا ہے۔

آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس سعودی ولی عہد کا بھی پورٹریٹ بنایا تھا، آئندہ سال بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کا پورٹریٹ تیار کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں