ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

سعودی عرب: حج ضوابط کی خلاف ورزی پر مزید 18 افراد کو سزا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں سعودی حکومت کی جانب سے حجاج کرام کے لئے مثالی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حج سکیورٹی فورس نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر مکہ کے داخلی راستوں پر مزید 18 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تیرہ سعودی شہری جبکہ پانچ غیرملکی 103 افراد کو غیرقانونی طریقے سے مکہ مکرمہ لے جانے کی کوششوں میں مصروف عمل تھے۔

- Advertisement -

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کی سیزنل تحقیقاتی کمیٹی نے گرفتار کئے گئے افراد کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے۔ ہر ایک کیریئر کو (پرمٹ کے بغیر) مکہ لے جانے پر 15 دن کی قید اور فی کس 10 ہزار ریال جرمانہ کی سزا دی گئی۔

حراست میں لئے گئے غیرملکیوں کو سزا مکمل کرنے کے بعد مملکت سے بے دخل کیا جائے گا جبکہ ٹرانسپورٹ کے لیے استعمال ہونے والی دو گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس میں ادارہ امن عامہ کے ڈائریکٹر جنرل البسامی کا کہنا تھا کہ حج سکیورٹی فورس کی اولین ترجیح حجاج کی سلامتی و تحفظ ہے تاکہ وہ آرام و سکون فریضہ حج ادا کرکے سلامتی کے ساتھ اپنے وطن کو جائیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت مکہ مکرمہ نے بتایا کہ چھ عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری، 68 کو اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔

محکمہ صحت مکہ مکرمہ کے مطابق 2034 عازمین کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں اور 160 کے ڈائلیسز کیے گئے، اب تک 6 عازمین حج کی اوپن ہارٹ سرجری کی گئی جبکہ 68 کے اسٹنٹ لگائے جاچکے ہیں۔

عازمین دوران حج سیاسی نعروں سے پرہیز کریں، حکام نے خبردار کردیا

بیان کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے طبی مراکز میں مفت علاج اور ادویات دی جا رہی ہیں، 805 عازمین مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 176 آئی سی یو میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں