تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شہری انجان ای میلزاورپیغامات موصول ہونے پرپولیس کوخبر دیں،سعودی حکام

ریاض: سعودی عرب میں جعلی ویب سائٹس کے ذریعے عام شہریوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے رقم بٹورنے کے پیش نظر سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ عوام انجان ای میلز اور پیغامات موصول ہونے کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو مطلع کریں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے سعودی عرب میں ایسی جعلی ویب سائٹس کام کر رہی ہیں جن کے ذریعے شہریوں کو بے وقوف بنا کر ان سے رقم بٹوری جارہی ہے۔

سعودی حکام نے گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایسی ویب سائٹس کے بارے میں وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی۔

سعودی حکام نے گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایسی ویب سائٹس کے بارے میں وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار رہنے کی ہدایت کی۔

سعودی حکام کا کہنا تھا کہ جعلی ویب سائٹس کو چلانے والے ملزمان بہت شاطر ہیں جو بیرون ملک سے ان سائٹس کو چلا رہے ہیں۔

جنرل سیکیورٹی کے ادارے نے عوام کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے، انجان افراد کی جانب سے موصول ہونے والے پیغامات کا جواب نہ دیں اور ایسے میسجز کے حوالے سے فوری طور پر مقامی پولیس اسٹیشن کے حکام کو آگاہ کریں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں سائبر کرائم قوانین نہایت سخت ہیں اور قانون کے تحت کسی جعلی سوشل میڈیا آئی ڈی چلانے اور اس کے ذریعے سے شہریوں کو معاشی نقصان پہنچانے اور دھوکہ دہی کرنے کے جرم میں ایک سال قید اور کوڑوں کی سزا سنائی جاتی ہے۔

کچھ عرصہ قبل بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص خاتون کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوگوں سے تحفے اور نقدی وصول کررہا تھا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے مذکورہ شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر 13 ہزار سعودی ریال مالیت کی اشیا جن میں پرفیومز، میک اپ کٹس وغیرہ شامل تھیں برآمد کیں۔

مذکورہ کیس میں عدالت نے ملزم کو ایک سال قید اور 800 کوڑوں کی سزا سنائی تھی۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -