اتوار, نومبر 24, 2024
اشتہار

سعودی حکام کا ایئرپورٹس سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا ہے کہ مملکت میں آئندہ سال سے چار ایئرپورٹس کا انتظام نجی شعبے کے تحت چلایا جائے گا۔

ریاض میں عالمی لاجسٹک فورم سے خطاب میں خالد الفالح نے کہا کہ مملکت میں چار ہوائی اڈے نجی شعبے کے انتظام کے لیے اگلے سال دستیاب ہوں گے، سعودی عرب علاقائی سپلائی چینز اور گرین اینرجی پیدا کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں شامل ہو جائے گا۔

سعودی وزیر نے کہا کہ مشرق و مغرب اور شمال اور جنوب کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے سعودی عرب لاجسٹک سپلائی چین کے مراکز قائم کرے گا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ مصر اور ہمارے ملک کے درمیان بحری مواصلات میں تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ متحدہ عرب امارات اور عمان بھی ہمارے ساتھ ہیں، خلیجی ممالک میں ریلوے نیٹ ورک کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے۔

خالد الفالح نے کہا کہ خلیجی ریلوے نیٹ ورک پہلے سے موجود 30 بندرگاہوں میں اضافہ کرے گا، جو کہ 80 فیصد نقل و حمل کا ذریعہ ہیں۔

عالمی لاجسٹکس فورم کا آغاز کل ریاض میں ہوا تھا، فورم کے شرکا کو لاجسٹک سیکٹر کی ترقی اور اسے برقرار رکھنے کے حوالے سے تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے فیصلہ سازوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا بھی موقع ملے گا۔

ورلڈ لاجسٹک فورم 2024 ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو عالمی لاجسٹک خدمات کے مستقبل کے نقشے کو دوبارہ ترتیب دینے کے لیےکام کررہاہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں