تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سعودی بینکوں نے صارفین کو خبردار کردیا

ریاض : سعودی بینکوں نے اپنے صارفین کو ہیکرز کے ہاتھوں لٹنے سے بچانے کےلیے انتباہ جاری کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے بینکوں نے دنیا بھر میں ہیکرز کی کارروائیاں دیکھتے ہوئے اپنے صارفین کو خبر دار کیا ہے کہ کسی بھی مشکوک نمبر، یا واٹس ایپ سے کسی بھی قسم کے لنکس موصول ہوں تو اسے کھولنے سے گریز کریں۔

بینکوں نے صارفین کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمایہ کاری اور بڑے منافعوں کی مختلف سکیموں کی انٹرنیٹ پر تشہیر کی جارہی ہے۔

بیرون ملک ان سکیموں میں سے اکثر کے پاس لائسنس نہیں ہوتا نیز یہ اکثر دھوکے بازی پر مبنی ہوتے ہیں، سادہ لوح صارفین بڑے منافع کے لالچ میں ان دھوکے بازوں کے ہتھے چڑھ کر رقم گنوا بیٹھتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سعودی عرب میں شہریوں اور غیر ملکیوں کو مختلف ذرائع سے مختلف قسم کے لنکس موصول ہو رہے ہیں جن میں مختلف قسم کی ترغیبات دی جا رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -