پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

سعودی کابینہ کا اجلاس، ہوا بازی کے ضوابط سے متعلق اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی کابینہ کے اجلاس میں ہوا بازی کے ضوابط سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے، خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوم میں منعقدہ اجلاس میں کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی أمور اور معاملات پر غور کرکے متعدد اہم فیصلے کئے ہیں۔

کابینہ نے عالمی مرکز برائے سیاحت کے قیام کی ابتدائی منظوری دی ہے جس میں جنوبی افریقہ، گھانا اور کوستاریکا کی متعلقہ وزارتوں سے بات چیت کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کو انڈیا کے ساتھ خلائی سائنس میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔

شہری ہوا بازی کے ضوابط میں تبدیلی کی منظوری دیتے ہوئے کابینہ نے قومی مرکز برائے ہوائی ٹرانسپورٹ کو فضائی حادثات کی تحقیقات کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔

شاہ سلمان نے گزشتہ ہفتے کے دوران متعدد ممالک کے رہنماؤں سے ہونے والے رابطوں کے متعلق کابینہ کو آگاہ کیا، پانی کے عالمی بحران پر قابو پانے کے لیے ریاض میں عالمی مرکز کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں