جمعہ, نومبر 1, 2024
اشتہار

سعودی عرب: کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب ریاض میں ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دو ریاستی حل کے نفاذ کیلیے عالمی اتحاد کا پہلااعلی سطح کا اجلاس جو آج ریاض میں ہوگا، اس میں خود مختار فلسطینی ریاست کے لیے ایک ٹائم لائن دی جائے گی اور قبضے کے خاتمے کیلیے کوششوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق کابینہ کو سعودی ولی عہد نے عراقی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطے اور امریکی وزیر خارجہ بلنکن سے ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

سعودی کابینہ نے برکس سمٹ 2024 میں مملکت کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے خطے میں تنازعات میں اضافے کو سختی سے رد کردیا۔

کابینہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی، کسی رکاوٹ کے بغیر انسانی امدادکی فراہمی اور پائیدار امن کے حصول کیلیے ایک نئے عزم کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی عرب نے لبنان کے موجودہ بحران سے نکلنے، انسانی ہمدردی کے اثرات کو کم کرنے، ریاستی اداروں کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور تمام علاقے میں مکمل خود مختاری بڑھانے میں سپورٹ کیلیے اجتماعی مدد کی ضرورت پر زور دیا۔

سعودی کابینہ کے اجلاس میں اس سنگین خطرے کو اجاگر کیا گیا جو غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں سے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی دونوں کو لاحق ہے۔

’ایران فوجی بجٹ میں حیران کن اضافہ کرنے جا رہا ہے‘

سعودی کابینہ نے لبنان کیلیے سپورٹ کی اہمیت پر بھی زور دیا جیسا کہ لبنان کے عوام اور خود مختاری کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس میں کہا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں