سعودی کابینہ کی جانب سے پاکستانی حج وعمرہ زائرین کے لیے انتظامات کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ عازمین حج اورعمرہ زائرین کے لیے سعودی عرب میں کیے جانے والے انتظامات کے حوالے سے تعاون کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
تعاون کے معاہدے کی منظوری گزشتہ روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیرصدارت سعودی کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔
واضح رہے کہ پاکستان کی نگران وفاقی کابینہ رواں سال حج پالیسی 2024 کی اصولی منظوری دے چکی ہے۔
حج پالیسی 2024 کے مطابق رواں پاکستان سے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 رکھا گیا ہے جس میں سے 50 فیصد سرکاری جبکہ باقی نجی اسکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔
پاکستانی نگران وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج آپریشن کے لیے تیاریوں کا آغاز گزشتہ ماہ سے ہی کردیا گیا تھا۔
پاکستانی وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں سال عازمین حج کے لیے مکہ اور مدینہ میں عمارتیں حاصل کرنے کلیے مالکان کی جانب سے معلومات وصول کی جارہی ہیں جبکہ دیگر معاملات کو مکمل کرنے کیلیے بھی حج مشن کی جانب سے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔
قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے کااعلان کردیا
نگران وزیر مذہبی امور نے اس حوالے سے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا اس دوران انہوں نے مختلف حج خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔