پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

سعودی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: سعودی کابینہ نے اجلاس میں نائیجر کے صدر محمد بازوم کے خلاف گزشتہ ہفتے ہونے والی بغاوت کو مسترد کردیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  کابینہ کا اجلاس منگل کو جدہ کے قصر السلام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں گزشتہ دنوں متعدد ممالک کے ساتھ سعودی قیادت کے مذاکرات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس میں سوڈان، نائیجر اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال کے حوالے سے متعدد رپورٹیں پیش کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی کابینہ نے منگل کو ہونے والے اجلاس میں نائیجر کے صدر محمد بازوم کے خلاف گزشتہ ہفتے ہونے والی بغاوت کو مسترد کیا ہے۔

سعودی کابینہ نے نائیجر کے قومی مفادات کو ترجیح دینے، فوجی کشیدگی کو روکنے کےلیے مملکت کے  مطالبے کو دہرایا ہے۔

 اجلاس میں مسلم وزرائے خارجہ کے اس ہنگامی ورچول اجلاس  کی قراردادوں کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی پر بحث کی گئی تھی۔

اجلاس میں اقوام و ممالک کے درمیان احترام اور مکالمے کی قدروں پر زور دیتے ہوئے نفرت و انتہا پسندی کے پرچار کی ہر کوشش کو مسترد کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں