جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

سعودی شہری نے بیٹے کو گاڑی سے کچلنے والے کو معاف کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

طائف: ایک سعودی شہری نے بیٹے کو گاڑی سے کچلنے والے سعودی کو معاف کر دیا۔

مقامی اخبار عکاظ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں جنوبی طائف کے شہری خالد بن مسعد النفیعی نے اپنے 21 سالہ بیٹے بندر بن خالد کی موت کا باعث بننے والے مقامی شہری کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا۔

بتایا گیا کہ نوجوان الشفا تحصیل جانے والی سڑک پر گاڑی سے باہر کھڑا ہوا تھا، کہ اسی دوران ایک تیز رفتار گاڑی نے اسے روند ڈالا۔

رپورٹ کے مطابق بندر بن خالد کو شدید زخمی حالت میں طائف کے کنگ فیصل اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں وہ چند دنوں بعد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

خالد النفیعی اپنے جواں سال بیٹے کی اچانک موت سے بے حد غمزدہ تھے، تاہم انھوں نے تمام لوگوں کے سامنے اپنے بیٹے کی موت کا باعث بننے والے کو معاف کر دیا۔

جنوبی طائف کے قبائل کے مشائخ اورعمائدین نے خالد النفیعی کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے جو کچھ کیا وہ بہت بڑا ایثار ہے، اللہ ہی انھیں اس کا اجر دے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں