بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

وطن سے غداری پر سعودی شہری کا عبرت ناک انجام

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں وطن سے غداری کرنے والے شہری کا عبرت ناک انجام ہوا اور اس کو سزائے موت دے دی گئی۔

سعودی پریس ایجنسی نے سعودی وزارت داخلہ کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ وطن سے غداری پر سعودی شہری مشعل بن سلیمان الغنام کو سزائے موت دے دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشعل بن سلیمان الغنام نے وطن سے غداری کرتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں سے وابستگی اختیار کر لی تھی اور اس نے معاشرے کے امن وسلامتی کو نقصان پہنچانے کے لیے کئی مجرمانہ کام کیے۔

- Advertisement -

مذکورہ شخص نے نہ صرف دہشتگردوں کو ٹھکانہ دے کر ان کی مدد کی بلکہ ملک کی سلامتی کو نشانہ بنانے میں بھی ان سے تعاون کیا۔

مشعال کو عدالت میں پیش کیا گیا جس نے دلائل، شواہد اور ثبوت کی بنا پر اور زمین میں فساد پھیلانے کے باعث سر قلم کرنے کا فیصلہ سنایا۔

اپیل کورٹ نے بھی عدالت کے مذکورہ فیصلے کی تصدیق کی جس کے بعد ایوان شاہی نے عدالتی فیصلہ نافذ کرنے کی منظوری دیدی۔

غدار وطن شہری کو گزشتہ روز ریاض میں سزائے موت کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے اس کا سر قلم کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں