تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گیم آف تھرونز کے سعودی شہری بھی مداح، تعریفوں کے پل باندھ دیے

دنیا بھر کی طرح سعودی شہری بھی مقبول امریکی ٹیلی ویژن سیریز ‘گیم آف تھرونز’ کے مداح نکلے اور اسے اپنی پسندیدہ ٹی وی سیریز قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق 10 سال پہلے گیم آف تھرونز امریکی چینل ایچ بی او پر دکھانا شروع کیا گیا تھا جس کا شمار سب سے مشہور ٹی وی شوز میں کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب اور دیگر ممالک میں بھی گیم آف تھرونز کو گھر گھر دیکھا گیا اور اکثر اوقات لوگ کرداروں کے ڈائیلاگز اپنی روزمرہ زندگی میں استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔

ناجلہ حسین نامی سعودی خاتون کا مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گیمز آف تھرونز ناول کے مصنف جارج مارٹن ان کے پسندیدہ ہیں، اس سیریز کے ذریعے انہیں اپنے والد کے ساتھ دوستانہ تعلق قائم کرنے میں مدد ملی۔

انہوں نے بتایا کہ گیم آف تھرونز سیریز کا ایک ناول ’سانگ آف آئس اینڈ فائر‘ پہلے ہی والد نے پڑھا ہوا تھا جب یہ کتاب 1996 میں شائع ہوئی تھی اور وہ چاہتے تھے کہ میں بھی پڑھوں لیکن ایسا نہ ہوا، ٹی وی سیریز آئی تب میرے والد نے پہلی سیریز دیکھنے کو کہا اور پھر اس کے بعد میری عادت لگ گئی۔

ناجلہ کا کہنا تھا کہ میں نے بعد میں اپنے والد سے تمام ناولز لے کر پڑھ ڈالے۔

اسی طرح سعودی دارالحکومت ریاض کی شہری 30 سالہ دانیہ اسد کا کہنا ہے کہ وہ گیم آف تھرونز قسم کے شوز کی بہت بڑی فین ہیں لیکن اس میں دکھائے گئے کئی سیزن پر اعتراضات ہیں۔ التبہ سیریز میں سیاسی، تاریخی اور سازشی عناصر اور سینز کو خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

دریں اثنا سعودی شہری طلال نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گیم آف تھرونز میں کئی منفی پہلو بھی ہیں۔ سیریز کے دروان مختلف جگہوں پر حد پار کی گئی۔

مملکت سے تعلق رکھنے والے حسام کا کہنا تھا کہ گیم آف تھرونز ساتویں سیزن پر ہی اختتام کر گیا تھا، ہدایت کار جتنا زیادہ ناول کی کہانی سے دور ہوتے گئے، اتنا ہی شو دیکھنے میں کم مزہ آنے لگا تھا۔

Comments

- Advertisement -