جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

خلیجی ممالک نے بڑی آتش زدگیوں پر قابو پانے کے لیے مشترکہ تنظیم تشکیل دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

مناما : سعودی سول ڈیفینس نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں آتشزدگی کے واقعات سے نمٹنے کےلیے مشترکہ طور پر فائرفائٹنگ تنظیم تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ملک بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ تین روزہ کانفرنس میں سعودی سول ڈیفینس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سلیمان العمرو نے جی سی سی ممالک میں آتشزدگی کے حادثات سے نمٹنے کےلیے ریجنل فائر فائٹنگ کونسل تشکیل دی۔

العمرو کا کہنا تھا کہ عالمی فائر فائٹنگ آپریشن کانفرنس میں تشکیل دی جانے والی نئی کونسل کا مقصد سعودی آرامکو اور جی سی سی ممالک کے درمیان آتشزدگی سے متعلق معاملات پر تعاون کرنا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ منصوبے کے تحت متعدد جی سی سی ممالک میں سول ڈیفینس یونٹ بنانے ہوں گے جو پیٹرولیم، انڈسٹریل اور دیگر پلانٹس کو محفوظ بنانے کےلیے فائرفائٹنگ آپریشن کے دوران ایک دوسرے کی مدد کریں۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے تیسرے روز اس بات پر زور دیا گیا کہ جی سی سی سول ڈیفینس ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کےلیے مستقل تربیت، مہارتوں میں اضافے اور ٹیکنالوجی کو جدید کرنا پڑے گا۔

میجر جنرل جسام محمد المرزوکی کا کہنا تھا کہ ہمیں صلاحتیوں کی بنیاد پر منصوعی انٹیلی جنس، جدید ٹیکنالوجی اور حفاظتی اقدامات میں اضافے کی ضرورت ہے۔

عرب نیوز کا کہنا تھا کہ دوسری عالمی فائر آپریشن کانفرنس انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف فائر چیف نے بحرین کے وزیر داخلہ شیخ رشید بن عبداللہ الخلیفہ، جی سی سی ممالک، امریکا اور سعودی آرمکو کے تعاون سے منعقد ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں