اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

سعودی کمپنی کو غیرملکی ملازم کے چار لاکھ ریال ادا کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کی لیبر کورٹ نے غیر ملکی کارکن کو چار لاکھ ریال کے واجبات دلوا دئیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب میں سخت قوانین ہونے کے باوجود بہت سی کمپنیاں، ادارے اور اسپانسر اپنے ملازمین کی حق تلفی کی کوشش کرتے ہیں۔

بہت سے غیرملکی کارکن علم نہ ہونے کے باعث اپنے واجبات نہیں لے پاتے جب کہ کچھ غیرملکی کارکنان لیبر کورٹ سے رجوع کرکے اپنے واجبات کےلیے کیس دائر کرتے ہیں۔

- Advertisement -

ایسا ہی ایک کیس عسیر ریجن میں پیش آیا جہاں وزارت ہیومن ریسورسز نے ایک غیر ملکی کارکن کے چار لاکھ کے واجبات کی ادائیگی کروائی۔

غیرملکی ملازم نے اپنی کمپنی کے خلاف لیبر کورٹ میں کیس دائر کیا تھا، عدالت نے تمام شواہد دیکھتے ہوئے کمپنی کو پابند کیا کہ وہ غیرملکی ملازم کے تمام واجبات بروقت ادا کرے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ’لیبر کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے آن لائن سروس فراہم ہے جہاں فریقین میں سے کوئی بھی کیس دائر کر سکتا ہے۔

کاغذات جمع کرنے کے بعد خود کار سسٹم کے تحت سماعت کی تاریخیں طے کی جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں