ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

سعودی تعمیراتی کمپنی پاکستانیوں کو ملازمت فراہم کرنے کی خواہاں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں میگا پاور اور تعمیراتی کمپنی الفنار کے سی ای او صباح المطلق نے کہا ہے کہ ہم اپنے آئندہ منصوبوں میں مزید پاکستانیوں کو ملازمت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔

یہ بات انہوں نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی سی ای او محمد المطلق بھی موجود تھے۔

وزارت سمندر پار پاکستانیز کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگراں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک کمپنی کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

- Advertisement -

جواد سہراب ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت سعودی عرب کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس انجینئرنگ، آئی ٹی، ہیلتھ کیئر اور مہمان نوازی سمیت مختلف شعبوں میں ہنر مند اور تجربہ کار پیشہ ور افراد کی بڑی تعداد موجود ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستانی کارکن سعودی عرب کے وژن2030 کے ترقیاتی اہداف میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تعمیراتی کمپنی الفنار کے سی ای او صباح المطلق نے کہا کہ ہم پاکستانی افرادی قوت کے اعلیٰ معیار اور سعودی معیشت میں ان کے تعاون سے بہت متاثر ہیں، ہم مستقبل کے منصوبوں کے لیے مزید پاکستانی کارکنوں کو ملازمت دینے کے منتظر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں