اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سعودی قونصل جنرل نے کراچی کے 2 بڑے اسپتالوں کو چیک پیش کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سعودی قونصل جنرل نے کراچی کے دو بڑے اسپتالوں کو عطیے کے چیک پیش کئے، عطیات کورونا کے علاج اور اس سے بچاؤ کے لئے فراہم کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دو مختلف تقاریب میں سعودی قونصل جنرل بندر فہد الدائیل اور سیبک پاکستان کے جنرل مینیجر صالح علی الزاہرانی نے دو بڑے اسپتالوں انڈس اسپتال اور ایس آئی یو ٹی کو عطیات کے چیکس دیئے۔

عطیات کورونا کے علاج اور اس سے بچاؤ کے لئے فراہم کئے گئے ہیں، چیکس انڈس اسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عبدالباری اور ایس آئی یو ٹی کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی کے حوالے کئے گئے۔

یاد رہے رواں سال اپریل میں سعودی عرب کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے امدادی سامان پاکستان کے حوالے کیا تھا ، امدادی سامان میں 1500 سیفٹی کٹس، 350 تشخیصی کٹس اور 500 سرجیکل ماسک کے باکس، 500 سینٹی ٹائزر، سرجیکل گلوز کے 550 باکس اور دیگر سامان شامل تھا۔

اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔ مشکل کے وقت میں سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں