تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

فائیو جی سروس سے سعودی صارفین خوش، سہ ماہی رپورٹ جاری

ریاض: سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی نے مملکت میں فائیو جی انٹرنیٹ کے حوالے سے رواں سال کی پہلی سہ ماہی رپورٹ جاری کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں متعلقہ ادارہ مزید علاقوں میں فائیو جی انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے کام کررہا ہے، فی الحال مملکت کے 53 کمشنری میں یہ سروس میسر ہے۔

سعودی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سال 2021 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مملکت میں فائیو جی کی سہولت بڑے پیمانے پر فراہم کی جارہی ہے۔ ڈیجیٹل اور انٹرنیٹ کی رفتار کے گراف سے متعلق جاری ہونے والی سہ ماہی رپورٹ ’مقیاس‘ میں کہا گیا ہے کہ مختلف کمپنیاں سروس کی فراہمی میں ساتھ ہیں۔

سعودی عرب میں فائیو جی سروس شروع

سہ ماہی رپورٹ کے مطابق ایس ٹی سی اور زین فائیو جی سروس فراہم کرنے والی مواصلاتی کمپنیاں کارکردگی کے لحاظ سے بہتر ہیں۔ ان دونوں کمپنیوں نے 43 کمشنری میں فائیو جی سروس مہیا کی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مملکت میں جی فائیو ڈاؤن لوڈ کرنے کی اوسط رفتار فی سیکنڈ 322 میگا بائٹ تک پہنچ گئی۔ زین کمپنی اس سروس کی فراہمی میں نمایاں ہے جس کی فی سیکنڈ رفتار 350 میگا بائٹ تک ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ ایس ٹی سی فی سیکنڈ 348 میگا بائٹ اوسط رفتار کے حوالے سے دوسرے اور موبایل کمپنی تیسرے نمبر پر ہے۔

Comments

- Advertisement -