تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سعودی عرب: نوجوان جوڑے کا فٹ پاتھ پر رقص، ویڈیو وائرل

اباحہ: سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے میں نوجوان جوڑے نے سڑک کنارے میوزک پر ڈانس کر کے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا،ولی عہد نے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تیز آواز میں میوزک بجانا اور سڑک کنارے یا عوامی مقام پر رقص کرنا مملکت میں عائد کیے جانے والے قوانین کے خلاف ہے مگر نوجوان جوڑے نے اس بات کی پرواہ بھی نہیں کی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی عرب کے قومی لباس میں ملبوث نوجوان اور برقع پہنی خاتون سڑک کنارے رقص کررہے ہیں۔ ویڈیو نے سامنے آتے ہی سرکاری حلقوں میں ہلچل مچا دی۔

فٹ پاتھ پر رقص کرنے والے جوڑے کی ویڈیو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے ہیں۔

سعودی عرب کے مقامی اخبار کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ ویڈیو جنوب مشرقی صوبے اباحہ کی ہے جس کے سامنے آنے کے بعد آشیر کے گورنر اور شہزادہ فیصل بن خالد نے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا۔

پولیس نے احکامات موصول ہوتے ہی مذکورہ جوڑے کی تلاش شروع کردی، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ ویڈیو میں نوجوان کی شکل واضح نہیں اس لیے گرفتاری میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’جوڑے نے اسلامی اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی کی جس کی بنیاد پر انہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے گا‘۔

مزید پڑھیں: ٹریفک سگنل پر رقص کرنے والا سعودی لڑکا گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ برس سعودی عرب میں ایک منچلے لڑکے نے بند ٹریفک سنگل پر گاڑیوں کے سامنے رقص کیا تھا جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر آنے کے بعد پولیس نے اُسے گرفتار کرلیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -