جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

سیروتفریح کیلیے آنے والے جوڑے کی المناک موت

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے شہر القریات میں رونما ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد ہر جانب سوگ کی فضا پھیل گئی، بیابان مقام پر نصب خیمے میں سعودی جوڑا مردہ پایا گیا۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جوڑے نے سردی سے محفوظ رہنے کے لیے خیمے میں کوئلے جلائے، زہریلی گیس خیمے میں بھر جانے سے دونوں کا دم گھٹ گیا۔

رپورٹس کے مطابق نوجوان قبلان الشراری نے اپنی بیوی کے ہمراہ قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے اور ٹرفل جمع کرنے کے لیے بذریعہ سڑک سفر کا ارادہ کیا تھا، 400 کلو میٹر دور سکا کا شہر کے مشرق کا سفر طے کیا، جہاں زندگی نے انہیں مزید مہلت نہ دی۔

ذرائع کے مطابق یہ سعودی جوڑا اپنے خیمے میں مردہ ملا، جوڑے نے رات کو سونے سے قبل خیمے میں کوئلے جلائے تھے۔

رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے حوالے سے سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی تقاضوں کو مدنظر رکھے بغیر بند جگہوں میں کوئلہ یا لکڑی جلانا انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے۔

سول ڈیفنس کا اس حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئلے کے جلنے سے پیدا ہونے والی کاربن مونو آکسائڈ گیس بے رنگ، بے ذائقہ اور بدبودار ہوتی ہے جو ایک خاموش خطرہ (قاتل) بن جاتی ہے۔ اس سے چند منٹوں میں انسان اپنے ہوش و ہواس میں نہیں رہتا، یہی گیس اس کی موت کا سبب بن جاتی ہے۔

مسلم خواتین پر حملہ، آسٹریلیا کا مسلمانوں سے متعلق دوہرا معیار؟

سول ڈیفنس کے مطابق حفاظتی ذرائع سے لیس الیکٹرک اور گیس ہیٹرز استعمال کیے جائیں جو جدید اور محفوظ ہیں اور یہ جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں