سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کابینہ کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سال 2025 کے بجٹ کے حوالے سے یقین دہانی کرائی کہ ملک میں اقتصادی تنوع، صنعت کے فروغ اور ترقیاتی شعبوں کو با اختیار بنانے کے حوالے سے حکومت کا بھرپور تعاون جاری رہے گا۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد کا کہنا تھا کہ مملکت کے وژن 2030 کے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے جاری تمام منصوبوں پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے، جو ملک کی ترقی اور ہم وطنوں کی فلاح وبہبود سے متعلق ہے۔
جی ڈی پی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں آئندہ برس کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو میں ریکارڈ اضافے کی توقع ہے جو بڑی معیشتوں کے حوالے سے اہم ہوگی۔
ولی عہد کا سعودیوں میں بے روز گاری سے متعلق کہنا تھا کہ اعداد وشمار کے مطابق مملکت میں بے روزگاری کی شرح میں چوتھی سہ ماہی تک 7.1 فیصد کمی ہوئی جو تاریخ اعتبار سے کم ترین سطح ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے بجٹ 2025 میں انسانی وسائل کے شعبے میں 4 لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے سال 2025 کے لیے بجٹ پیش کیا، سعودی کابینہ نے جس کی منظوری دی تھی۔
سال 2025 کے بجٹ میں بے روزگاری کے خاتمے پر خصوصی مرکوز کی گئی، ایسے شعبے جہاں انسانی وسائل کی ضرورت ہوتی ہے وہاں نئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
سعودی عرب: ریاض میں میٹرو ٹرین بغیر ڈرائیور کے چلے گی
مجوزہ منصوبے کے مطابق انسانی وسائل سے متعلق اہم شعبوں میں ایک اندازے کے مطابق مملکت کے تمام ریجنز میں 4 لاکھ ملازمتیں فراہم کی جائیں گی تاکہ بے روزگاری کی شرح کو مزید کم کیا جاسکے۔