تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

سعودی ولی عہد کا نیا جدید شہر بسانے کا اعلان

ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دارالحکومت کے عرقہ نامی محلے میں ‘امیر محمد بن سلمان سٹی’ بسانے کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ شہر پوری دنیا میں بغیر منافع والے سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے والوں کے لیے ماڈل بنے گا، ہم اپنے اہداف کی تکمیل کررہے ہیں۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ بغیر منافع والا یہ شہر اپنی نوعیت کا پہلا ہوگا، یہ محمد بن سلمان فاؤنڈیشن ’مسک‘ کے اہداف کی تکمیل میں حصہ لے گا۔

انہوں نے بتایا کہ امیر محمد بن سلمان سٹی ڈیجیٹل ٹوئن ماڈل کی طرز پر تعمیر ہوگا، یہاں اسکول، کالج اور دیگر تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں گے، سائنس میوزیم اور الابداع سینٹر بھی قائم کریں گے۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ نیا شہر روبوٹ، انٹرنیٹ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس جیسے جدید سسٹم سے آراستہ ہوگا۔ ٹیکنالوجی اور سائنس میں نئے آئیڈیاز پیش کرنے والوں کو مواقع ملیں گے۔

شہر میں آرٹ انسٹی ٹیوٹ، تھیٹر، گیمز زون اور پکوان آرٹ انسٹی ٹیوٹ بھی ہوں گے، یہاں مکمل رہائشی یونٹ ہوگا، ایسے سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کیا جائے گا جو بے خوف و خطر سرمایہ لگانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

خیال رہے کہ امیر محمد بن سلمان سٹی، وادی حنیفہ کے بالمقابل عرقہ محلے میں ولی عہد کے پلاٹ پر تعمیر ہوگا، اس کا رقبہ 3 سے 4 مربع کلو میٹر کے لگ بھگ ہے۔

Comments

- Advertisement -