جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سعودی ولی عہد کی ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلیفون پر مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

صدارتی انتخاب میں کامیابی پر ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلیفون پر مبارکباد دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی عوام کیلیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

سعودی سفیر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کا بھی اعادہ کیا۔

- Advertisement -

دوسری جانب چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے صدارتی انتخاب امریکا کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا اور کہا ہم امریکی عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

چینی مصنوعات پر ساٹھ فیصد ٹیرف لگانے کے سوال پر ترجمان نے کہا اس طرح کے فرضی سوالات کا جواب نہیں دیتے، ٹرمپ نے چینی درآمدات پر ساٹھ فیصد سے زیادہ ٹیرف لگانے اور چین کی سب سے زیادہ پسندیدہ ملک کی تجارتی حیثیت ختم کرنے کی تجویزپیش کی ہے، چین ہر سال چار سو بلین ڈالر سے زیادہ کی اشیا امریکا کو فروخت کرتا ہے۔

واضح رہے امریکا میں صدارتی دوڑ کی جنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ فاتح رہے، انھوں نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔ ٹرمپ نے سوئنگ اسٹیسٹس شمالی کیرولینا، جارجیا، پینسلوینیا اور وسکونسن میں کاملا ہیرس کو شکست دی۔

حماس کا ٹرمپ کی کامیابی پر ردِ عمل سامنے آگیا

ٹرمپ انڈیانا، کنٹیکی کٹ، مغربی ورجینیا، اوکلا ہوما، مسیسپی، الاباما، فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، ٹینیسی اور آرکنساس سے کامیاب ہوئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں