اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

سعودی ولی عہد کی جی 7 سمٹ میں شرکت سے معذرت

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اٹلی میں ہونے والی جی 7 سربراہی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے یہ انکار حج سیزن اور اسی روز مناسک حج شروع ہونے کے باعث کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو بھیجے گئے پیغام میں دعوت نامے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ حج سیزن کے کام کی نگرانی کی ذمے داریوں کے باعث اس سمٹ میں شرکت کرنے سے معذوری ظاہر کرتے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا ذکر کیا اور سربراہی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں