جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی سیکیورٹی کے لئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے، شاہی محافظ ولی عہد کی سیکیورٹی پر مامور رہیں گے اور اسلام آباد کے 8 ہوٹلوں کی نگرانی بھی سعودی شاہی محافظ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کے دورۂ پاکستان کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں ، محمد بن سلمان کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے ہیں ، سعودی شاہی محافظ ولی عہد کی سیکورٹی پر ماموررہیں گے۔

[bs-quote quote=” وزیراعظم ہاؤس میں سعودی شہزادے کیلئے جم تیار کر دیا گیا” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد کے8 ہوٹلوں کی نگرانی بھی سعودی شاہی محافظ کریں گے، وزیراعظم ہاؤس میں سعودی شہزادے کیلئے جم تیار کر دیا گیا، ولی عہد کے ساتھ سعودی شہزادے اور شاہی خاندان کے اراکین ہوں گے۔

وزیراعظم ہاؤس اور 8 نجی ہوٹلوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے گی اور 300 سے زائد گاڑیاں شاہی خاندان کے زیراستعمال رہیں گی۔

اس سے قبل سعودی سفارت خانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا سعودی علی عہد محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک دورہ کریں گے، اس دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب میں بیس ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔

مزید پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

ذرائع کا کہنا تھا سعودی ولی عہد وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے، سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے بعد کوالالمپور روانہ ہوں گے۔

سعودی سفارت خانہ کے مطابق سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔

دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شاہی مہمان کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، ولی عہد کی آمد پر وزیراعظم عمران خان ارکان کابینہ کے ہمراہ استقبال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اور شاہی مہمانوں کے لئے قیام و طعام کے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہےاور دارالحکومت میں تھری لئیر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ ولی عہد کی ذاتی سیکیورٹی ٹیم آج انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔

وزارت خزانہ ،دفترخارجہ اور پی ایم آفس متوقع معاہدوں کی تیاری میں مشغول ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں