منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سعودی ولی عہد کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی اسلام آباد میں مصروفیات کا شیڈول تبدیل ہوگیا، استقبال کے بعد شہزاد محمد بن سلمان کو وزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا، جہاں وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، صدر 17 فروری کوسعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کی فقہید المثال استقبال کی تیاریاں جاری ہے، اسلام آباداستقبالی بینروں سےسج گیا، شہزادہ محمد بن سلمان کا دوران قیام مصروفیات کانیاشیڈول بھی سامنےآگیا ہیں‌۔

نئےشیڈول کے مطابق استقبال کے بعد شہزاد محمد بن سلمان کووزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا، جہاں ولی عہد کوگارڈ آف آنر پیش کیاجائےگا، وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم اورسعودی ولی عہدکی ملاقات ہوگی اور عشائیہ ایوان صدر کے بجائے وزیراعظم ہاؤس میں ہی دیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سترہ فروری کو صدر مملکت سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ایوان صدر کے ظہرانے میں سعودی ولی عہد کا 100 رکنی وفد شریک ہوگا اور سعودی ولی عہد ایوان صدر سے ہی واپس ایئر پورٹ روانہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں : سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کل پاکستان پہنچیں گے

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرسعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کل دو روزہ دورے پاکستان آئیں گے، محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں آئل ریفائنری سمیت بیس ارب کے معاہدے متوقع ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے استعمال کے لئے سامان اور لگژری گاڑیاں وزیر اعظم ہاؤس پہنچا دی گئیں ہیں ، اس کے علاوہ شاہی مہمانوں کی رہائش کیلئے آٹھ ہوٹلوں میں ساڑھے سات سو کمروں کی بکنگ کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے میں40رکنی وفد اور شاہی گارڈ کا دستہ ہمراہ ہوگا۔

خیال رہے شہزادہ محمد بن سلمان دورہ جہاں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نئے دورکا آغاز ہے ، وہیں پاکستان کے معاشی مستقبل کے لیے بھی اہم سمجھا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں