اسلام آباد: سعودی ولئ عہد نے میاں شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی۔
اس سے قبل سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھی شہباز شریف کو پاکستان کا 23 واں وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی تھی۔
سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی نے ایک ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو ان کے عہدے کا حلف اٹھانے کے موقع پر مبارک باد کا ایک تار بھیجا ہے۔
شہباز شریف بلا مقابلہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب
ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع نے بھی شہباز شریف کو مبارک باد کا ایک تار بھیجا۔
یاد رہے کہ 11 اپریل کو قومی اسمبلی سے 174 ووٹ حاصل کرنے کے بعد میاں شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیر اعظم بن چکے ہیں، اس سے قبل اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ایوان نے عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے محروم کر دیا تھا۔