تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

سعودی محکمہ کسٹم کی اسمارٹ گھڑیوں کی درآمد کے حوالے سے وضاحت

ریاض : سعودی حکام نے کیمرے والی گھڑیاں منگوانے کےلیے این او سی لینا لازمی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ کسٹم کی جانب سے یہ وضاحت اسمارٹ گھڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی سے متعلق پیش کی گئی، محکمے کا کہنا تھا کہ ریاست میں اسمارٹ گھڑیاں منگوانے پر کوئی ڈیوٹی نہیں ہے تاہم اگر کوئی کیمرے والی گھڑی منگواتا ہے تو اسے پہلے اجازت لینی ہوگی۔

محکمہ کسٹم نے یہ وضاحت صارف کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر پیش کی، محکمے نے بتایا کہ اگر کسی گھڑی میں سلائیڈ ڈیٹا ہوگا تو انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی سے اس کی منظوری لینا ہوگی اور اس پر 15 فیصد ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔

محکمہ کسٹم نے کہا کہ جو پارسل 1 ہزار ریال سے زیادہ کا ہوگا پر کسٹم کے ساتھ ساتھ کارگو فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔

Comments

- Advertisement -