اشتہار

’سعودی وفد مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کا دورہ کرے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

رام اللہ: فلسطینی عہدے دار کا کہنا ہے کہ سعودی وفد مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کا دورہ کرے گا۔

روئٹرز کے مطابق سعودی عرب کا ایک وفد رواں ہفتے مقبوضہ مغربی کنارے کا متوقع دورہ کرے گا، سعودی وفد کی فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ خصوصی ملاقات ہوگی۔

فلسطینی عہدیدار کے مطابق سعودی عرب کا دورہ اسرائیل سعودی معاہدے کی سفارتی کوششوں کا حصہ ہے، وفد کی قیادت فلسطین میں غیر مقیم سعودی سفیر کریں گے، جنھیں گزشتہ ماہ مقرر کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سعودی ولئ عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان معمول کے تعلقات استوار کرنے کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس مجوزہ معاہدے کے ضمن میں تصفیہ طلب مسائل میں تنازع فلسطین سرفہرست ہے، علاوہ ازیں امن عمل کے احیا کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں دو ریاستی حل سامنے آئے گا یعنی اسرائیل کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں