ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

سعودی ڈاکٹرز نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سعودی عرب کے کنگ سلمان میڈیکل کے ڈاکٹرز شہرقائد اور شکارپور میں کیمپس قائم کرکے غریب مریضوں کا مفت علاج معالجہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، اس موقع پر کنگ سلمان میڈیکل کے ڈاکٹروں کا وفد اور سعودی قونصل جنرل بندرالديال بھی شریک رہے۔

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے یہ ڈاکٹرز کراچی اور شکارپور میں میڈیکل کیمپس قائم کریں گے۔

- Advertisement -

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز غریب مریضوں کا علاج معالجہ کریں گے، سعودی عرب کے ڈاکٹرز آنکھوں کی سرجری اور اوپن ہارٹ سرجری بھی کریں گے، مراد علی شاہ نے ڈاکٹروں کو سہولت مہیا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

پاکستانی عازمینِ حج اور عمرہ زائرین کے لیے بڑی خوشخبری

وزیرصحت نے اپنی رائے پیش کی کہ سکھر، کراچی اور ٹنڈومحمدخان کی کارڈیو اسپتالوں میں اوپن ہارٹ سرجری کریں، کیمپس میں جن کی سرجری ہو ان کو کارڈیو اسپتالوں میں منتقل کرکے سرجری کے دیگر مراحل مکمل کیے جائیں۔

قبل ازیں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے حج وعمرہ کے لیے چین کی ویکسین کو اپنی لسٹ میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں