سعودیہ عرب کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں پہلی بار خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگی.
سعودی ترجمان کے مطابق بلدیاتی انتخاب کیلئے ایک لاکھ تیس ہزار سے زائد خواتین بطور ووٹر رجسٹرکی جاچکی ہیں اور نو سو خواتین بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی عملے کی تر بیت کیلئے دو سیشن کا انعقاد کیا گیا ہے، پہلے فیز میں عملے کو ووٹوں کی گنتی اور تصدیق اور دوسرے فیز میں جیتنے والے امیدواروں کے نتائج کی حتمی فہرست مرتب کرنے کی تریبیت فراہم کی جائے گی.
- Advertisement -
سعودیہ عرب میں بلدیاتی معرکہ بارہ دسمبر کو ہوگا۔