تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شب قدر: مسجد الحرام میں ریکارڈ بجلی کی پیداوار

ریاض: سعودی عرب میں الیکٹرک فراہم کرنے والی کمپنی نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے 27 رمضان المبارک یعنی شب قدر کو مسجد الحرام میں 118 میگا واٹ سے زائد بجلی پیدا کر کے نیا ریکارڈ بنا لیا۔

عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ میں پیر یعنی 27ویں رمضان کی شب 20 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام نے شب قدر کی رات مسجد الحرام میں گزاری جہاں انہوں نے قیام الیل اور عبادات کیں۔

سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق زائرین کی اتنی بڑی تعداد کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنا حکومت کے لیے بہت بڑا چیلنج تھا جسے سعودی الیکٹرک کمپنی نے پورا کردکھایا۔

پورے ملک میں شدید گرمی کے باعث الیکٹرک کی سپلائی ایک بڑا چیلنج تھا جسے پورا کیا گیا اور ساتھ میں مسجد الحرام میں ستائیسویں روزے کی شب بجلی کی کھپت 118 میگا واٹ ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ملک کے وسطی ریجن میں بجلی کی طلب 654 ایم ایف اے تھی جبکہ مغربی علاقوں میں بھی اس کی مانگ گرمی کے حساب سے بہت زیادہ تھی۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے رواں سال بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے مختلف منصوبے شروع کیے جن پر 10 کروڑ ریال لاگت آئی ہے، اس اقدام کا خصوصی مقصد رمضان المبارک میں عازمین عمرہ کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا تاکہ اُن کی عبادات میں خلل نہ آسکے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -