تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سعودی خاتون ‘مونا الخریص’ عزم وحوصلے کی مثال بن گئیں

ریاض: سعودی عرب میں بہت سے شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی شمولیت کے حوالے سے انقلابی تبدیلیاں توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔

مملکت میں سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے سمیت ملازمت کے پیشوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ دیا جارہا ہے، ایسے میں اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کا شعبہ بھی خاتون کے لیے مشکل نہیں رہا۔

‘فائر آرمز شوٹنگ’ جسے اب تک سعودی معاشرے میں خالصتاً مردوں کا شعبہ سمجھا جاتا تھا وہیں اب 36 سالہ مونا الخریص ٹاپ گن فائرنگ رینج میں اسلحہ چلانے کی تربیت دیتی ہیں۔

مونا الخریص ‘سعودی فیلکنری’ اور ‘ہنٹنگ شو’ میں بھی حصہ لے چکی ہیں، جو ریاض میں ہتھیاروں میں مہارت رکھنے والے مینوفیکچررز کی سالانہ نمائش ہے۔

باہمت سعودی خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی اسلحہ چلانے کا شوق تھا، والد کو اسلحے کے ذریعے شکار کرتا دیکھ کر یہ شوق مجھ میں منتقل ہوا۔

مونا نے بتایا کہ اب وہ دارالحکومت ریاض میں دیگر خواتین کو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ دیتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -