ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

سعودی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں حادثے کی تفصیلات بتائیں۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ سعودی رائل ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ بدھ کی سہ پہر تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس میں موجود عملے کے ارکان ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق بدھ 26 جولائی کو رائل ایئر فورس کا ایک لڑاکا طیارہ ایف 15 ایس اے خمیس مشیط کے کنگ خالد ایئربیس کے تربیتی علاقے میں ایک تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

سرکاری ترجمان نے حادثے میں طیارے کے عملے کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے، ایک تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں