ریاض : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے یورپی پارلیمان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایران کو اپنی جارحانہ پالیسی کو ترک کرنا ہوگا، ورنہ عالمی سطح پر مزید تنہا ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے موجودہ وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتیں کبھی ایران کو جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دے گی اور اگر اس نے اپنی جارحانہ پالیسی ترک نہیں کی تو عالمی سطح پر مزید تنہا ہوجائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران کو یہ بات تسلیم کرنی ہوگی ایران کی پالیسیاں جارحانہ ہیں، ایران کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیئے، ورنہ اس پر دباؤ میں اضافہ ہوگا۔
میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے امریکا کے علیحدہ ہونے کے فیصلے پر سعودی عرب اس کی حمایت کرتا ہے۔
عربی میڈیا کے مطابق عادل جبیر نے جمعے کے روز برسلز میں نیٹو ہیڈکوارٹرز میں یورپی پارلیمان کے متعدد ارکان سے ملاقاتیں تھیں، جبکہ داعش مخالف بین الااقوامی اتحاد کے وزارتی اجلاس میں شرکت بھی کی۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سعودی سفیروں اور اراکین یورپی پارلیمنٹ کے مابین مسلسل روابط اور ابلاغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں