منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

سعودی وزیرخارجہ دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سعودی وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیردو روزہ سرکاری دورے پرپاکستان پہنچ گئے ہیں، سعودی وزیرخارجہ وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیردوروزہ سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اوردیگراعلیٰ حکام سے ہونے والی ملاقاتوں میں دہشتگردی کے خلاف چونتیس اسلامی ممالک کے فوجی اتحادکے بارے میں پاکستانی قیادت کوآگاہ کریں گے۔

وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پر سعودی وزیرخٓرجہ اپنے ملک کا موقف پیش کریں گے۔

- Advertisement -

سعودی وزیرخارجہ کا استقبال مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کیا، ایک سال میں سعودی وزیرخارجہ کا یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف تشکیل پانے والے چونتیس ممالک کے اتحاد میں پاکستان کی شمولیت اورکردار سے متعلق بھی بات چیت کی جائے گی، واضح رہے کہ پاکستان اتحاد کوخوش آئند قراردے چکا ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا ہے پاکستان اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ کرچکا ہے تاہم پاکستان کے کردار کاتعین کرنا باقی ہے۔

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیرکودوروزہ سرکاری دورے پرتین جنوری کو پاکستان آنا تھا تاہم یہ دورہ ملتوی کردیاگیا تھا۔

سعودی وزیرخارجہ پاکستانی مشیرخارجہ سرتاج عزیزکے ساتھ وفود کی سطح پرمذاکرات کریں گے اوردونوں اہم شخصیات مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں