تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سعودی عرب پر داغا گیا بلیسٹک میزائل فضا میں تباہ

ریاض : سعودی ایئر ڈیفینس نے یمن میں برسرپیکار حوثی جنگجوؤں کی جانب سے گذشتہ روز جازان پر داغے گئے میزائلوں کوفضا میں ہی تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے کی فضائی افواج نے ہفتے کی شام سرحدی شہر جازان پر یمن میں برسر پیکار حوثی جنگوؤں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا۔

عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ ایرانی حمایت یافتہ جنگجوؤں حوثیوں کی جانب سے سعودیہ کے سرحدی شہر کو گذشتہ روز 7 بج کر52 منٹ پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز جازان پر داغے گئے راکٹوں کو پیٹریاٹ میزائل کے ذریعے فضا میں ہی تباہ کردیا تھا۔

سعودی حکام کے مطابق ہفتے کے روز جازان پر داغے میزائلوں سے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ عرب میڈیا کے مطابق یمن کے حوثی جنگجو مسلمانوں سب سے مقدس فریضے حج کے موقع پر بھی باز نہیں آئے اور انہوں نے سعودی عرب پر ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا تھا۔ جسے سعودی ایئر ڈیفنس نے میزائل کو ہدف پر گرنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی سعودی فضائیہ نے یمن میں برسرپیکار حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان پر داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں نے سنہ 2014 میں یمنی حکومت کے خلاف مسلح تحریک شروع کی تھی جس کے بعد سے مسلسل سعودی عرب کے شہر جازان اور نجران پر بیلسٹک میزائل فائر کیے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا میں تعینات سعودی عرب کے سفیر کا کہنا تھا کہ خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے والی ایرانی حکومت حوثی جنگجوؤں کو جنگی سامان کی فراہمی کے ساتھ ساتھ لبنان کی مسلح سیاسی جماعت حزب اللہ کے جنگوؤں سے تربیت بھی دلوا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -