ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات، اعلامیہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ توقع ہے صحت، سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا وزیراعظم نے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے صحت، سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے آگاہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی وزیرخارجہ نے شاہ سلمان بن عبد العزیزکا خصوصی پیغام وزیراعظم کو پہنچایا، دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں فروغ کے لیے سعودی ولی عہد کا پیغام بھی پہنچایا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان کو ہرموقع پر بھرپور امداد فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فارمہ سوٹیکل قابل تجدید توانائی میں سعودی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ اور شاہ محمود قریشی کی ملاقات

اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود اور شاہ محمود قریشی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں