بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا اہم دورے پرآج پاکستان پہنچنے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا اہم دورے پرآج پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، ملاقاتوں کے ایجنڈے کو بھی حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کا آج پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، عادل الجبیردورہ پاکستان میں ولی عہد شہزادہ محمدکاخصوصی پیغام پاکستانی حکام تک پہنچائیں گے۔

اپنے دورے میں سعودی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی جبکہ عادل الجبیر کے دورے کی تفصیلات نئے شیڈول کے مطابق ترتیب دی جا رہی ہیں اور ملاقاتوں کے ایجنڈے کو بھی حتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے۔

خیال رہے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کو ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر جمعے کو پاکستان پہنچنا تھا تاہم ان کے دورے میں تاخیر ہوگئی تھی، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا سعودی وزیرخارجہ پہلے بھارت جائیں گے اور اتوار کو ان کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

مزید پڑھیں :  سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں تاخیر

سفارتی ذرائع کا کہناتھا عادل الجبیر کےدورے کامقصد پاک بھارت کشیدگی دورکرنےکےاقدامات کرناہے۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزشاہ محمودقریشی،سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ کی فون پرگفتگوہوئی تھی، جس میں عادل الجبیر نے خطے کی کشیدگی ختم کرنے کے لیے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا سعودی وزیرخارجہ ولی عہدکا اہم پیغام لے کر پاکستان آرہے ہیں، میری سعودی وزیرخارجہ سے بات ہوئی تھی، انہوں نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے خوش آمدید کہا۔

مزید پڑھیں : سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے خوش آمدید کہا، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم تو پہلے دن سےکہہ رہے ہیں ہم امن وامان کے داعی ہیں، عمران خان، مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کیلئے تیار ہیں کیا وہ  تیارہیں۔

یاد رہے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کشیدگی برقرار ہے، 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دراندازی کی تھی تاہم پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن نے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔

بعد ازاں 27 فروری کو پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتار کرلیا تھا۔

پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر عالمی برادری کی جانب سے دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینے اور مذاکرات سے مسئلے کے حل پر روز دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں