بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

ٹرمپ کے آنے سے ایران اور اسرائیل میں جنگ؟ سعودی عرب کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے آنے سے ایران اور اسرائیل جنگ کا امکان نہیں بڑھے گا۔

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں واپسی کا مطلب یہ نہیں کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا امکان بڑھ گیا ہے۔

ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کے دوران شہزادہ فیصل نے کہا کہ "ظاہر ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ، ہمارے خطے میں کوئی بھی جنگ ایسی چیز ہے جس سے ہمیں حتی الامکان بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔”

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ میں آنے والی امریکی انتظامیہ کو جنگ کے خطرے میں معاون کے طور پر نہیں دیکھتا، اس کے برعکس، صدر ٹرمپ بالکل واضح ہیں کہ وہ تنازعات کے حق میں نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں