اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی غیر قانونی ہے، سعودی وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

 ریاض : سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یروشلم میں امریکی سفارت خانے کی منتقلی بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، فلسطینی عوام کے مفادات کے خلاف فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، عادل الجبیر نے کہا کہ عالمی سطح پر بھی امریکی فیصلہ مسترد کیا جاچکا ہے۔

مقبوضہ بیت المقدس کی حیثیت میں تبدیلی کا کوئی قانونی جواز بھی نہیں ہے، ہم امریکا کے اس اقدام کی بھرپور مذمت اور مسترد کرتے ہیں اور اس کو فلسطینی مفادات کے خلاف متعصبانہ فیصلہ سمجھتے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ فلسطینی کاز کی حمایت ہماری اولین ترجیح ہے اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز یہ بات زور دے کر کہہ چکے ہیں کہ سعودی عرب فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے حمایت میں کسی تردّد کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے بھی قبضے کے جرائم کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکی سفارت خانے کی منتقلی کے فیصلے کو ہر سطح پر مسترد کردیا گیا ہےاور اس غیر ذمے دارانہ فیصلے سے پورا خطہ ہی کشیدگی کی لپیٹ میں آجائے گا۔

مزید پڑھیں: امریکی سفارت خانہ رواں سال مئی میں یروشلم منتقل ہوجائےگا

اجلاس میں امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینی مظاہرین کے خلاف تشدد آمیز کارروائیوں سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیا گیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں