جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

سعودی گیمز 2022 : پاکستانی لڑکی نے سونے کا تمغہ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب میں کے شہر ریاض میں منعقدہ سعودی گیمز 2022 میں مقابلوں کا اختتام ہوگیا، جس میں ٹیبل ٹینس کی پاکستانی کھلاڑی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی گیمز 2022 میں پاکستانی کھلاڑی سروج ساجد حسین نے ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

عرب نیوز کے مطابق یہ اعلان ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے کیا ہے۔ سروج ساجد سعودی عرب میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے ویژن 2030 کے تحت ہونے والے کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لیا۔

ان مقابلوں کا مقصد نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع مہیا کرنا تھا تاکہ ایتھلیٹس کی نئی نسل پیدا کی جا سکے۔ خاتون پاکستانی کھلاڑی سروج ساجد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پاکستانی سفارت خانے نے اپنے ایک ٹویٹ میں انہیں مبارک باد دی گئی ہے۔

سفارت خانے نے لکھا کہ ’مبارک باد، ہم الخبر کے پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں زیر تعلیم سروج ساجد حسین پر فخر کرتے ہیں، سروج نے سعودی گیمز 2022 میں ٹیبل ٹینس میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی گیمز 2022 میں کھلاڑیوں نے کھیلوں کے 45 مختلف مقابلوں میں برح چڑھ کر حصہ لیا۔ سعودی گیمز کی میزبانی ریاض نے کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں