تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یمنی سرحد پرسعودی جنرل جاں بحق

ریاض: یمن سے ملحقہ سرحدی علاقے میں ایک سعودی جنرل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے۔

سعودی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بریگیڈئیرجنرل ابراہیم حمزی جو کہ جازان میں تعینات آٹھویں بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈرتھے، اسپتال میں دم توڑ گئے۔

واضح رہے کہ یمن سے ملحقہ سرحدی علاقے میں کسی ہائی پروفائل ملٹری افسر کی ہلاکت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق اس سے قبل ایک کرنل اور ایک بارڈر گارڈ جمعے کی رات ہوانے والی جھڑپ کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے جاں بحق ہوئے تھے۔

یمن کے شیعہ حوثی قبائل کے خلاف جاری اس جنگ میں مارچ سے اب تک متعدد سعودی سپاہی اب تک جاں بحق ہوچکے جبکہ جون میں اسی علاقے میں ایک سعودی لیفٹیننٹ جنرل جاں بحق ہوچکے ہیں اور ماہ اگست میں ہونے والی جھڑپ کے دوران ایک جنرل بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -