تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

سعودی حکومت نے حجاج کی گارنٹی رقم مقرر کردی

ریاض: سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے رواں سال حاجیوں کی گارنٹی رقم کا اعلان کرتے ہوئے تمام آپریٹرز کو پابند کیا ہے کہ وہ فی کس 400 ریال حکومت کو ادا کریں۔

العربیہ ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں حج اور عمرے کی وزارت نے اندرون ملک تمام حج آپریٹرز کو پابند کیا ہے کہ وہ رواں سال فی حاجی 400 ریال بطور ضمانتی رقم حکومت کو جمع کروائیں۔

سعودی حکومت کی جانب سے اس رقم کی وصولی یکم ذوالقعدہ سے شروع کردی جائے گی جس کے بعد حج سیزن میں عازمین کی الیکٹرانک رجسٹریشن یقینی اور آسان بنا دی جائے گی۔

پڑھیں: حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ٹیم سعودی عرب پہنچ چکی، سردار یوسف

وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے ٹریول ایجنٹس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ بینکس میں یہ رقم جمع کروائیں اور منظور شدہ گارنٹی حاصل کریں، اس رقم کے عوض حجاج کو ٹرانسورٹ، رہائش، طعام وغیرہ کے انتظامات فراہم کیے جائیں گے۔

سعودی حکومت نے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کروانے اور  متعلقہ شکایات یا خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے وزاتِ داخلہ، وزارتِ حج اور وزارتِ تجارت کے نمائندوں پر مبنی تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

Comments

- Advertisement -