تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

کوروناوائرس: سعودی حکومت کا لاک ڈاؤن سے متعلق بڑا اعلان

ریاض: سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر بعض شہروں اور محلوں میں لاک ڈاؤن نافذ کر سکتے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے خبردار کیا ہے کہ وبا کے کیسز بڑھنے پر بعض شہروں اور محلوں میں لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مہلک وائرس کو روکنے کے لیے کئی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوسکتی ہے، سعودی عرب میں احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہورہی ہیں، اگر وبا کی شرح اور نازک کیسز میں اضافہ ہوتا رہا تو ایسی صورت میں ایسے اقدامات کرنا پڑیں گے جو معاشرے کے لیے ناپسندیدہ ہوں گے۔

ترجمان نے کہا کہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ٹرانسپورٹ کو بھی معطل کرسکتے ہیں۔

طلال الشلھوب کا مزید کہنا تھا کہ مملکت میں بعض معروف شخصیات بھی ایس او پیز پر عمل نہیں کر رہیں، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل میں فیصلے کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مملکت میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا کے نئے کیسز مسلسل 900 سے زائد ریکارڈ کیے جارہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -